ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امرناتھ یاتریوں پر حملے کے پیچھے لشکر کا ہاتھ، اجیت ڈوبھال اور راج ناتھ سنگھ نے اعلی سطحی میٹنگ کی 

امرناتھ یاتریوں پر حملے کے پیچھے لشکر کا ہاتھ، اجیت ڈوبھال اور راج ناتھ سنگھ نے اعلی سطحی میٹنگ کی 

Wed, 12 Jul 2017 11:39:41    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا )جموں و کشمیر میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے امرناتھ یاتریوں پر حملہ کر دیا، جس میں 7افراد کی موت ہو گئی،جبکہ 19افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ، اس حملے کے پیچھے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے،اس حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستانی دہشت گرد ابو اسماعیل ہے۔ایک دن پہلے ہی پولیس نے کشمیر میں لشکر کے نیٹ ورک کا انکشاف کیا تھا اور مظفرنگر کے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جو کشمیر میں لشکر کے لیے کام کرتا تھا۔دہشت گردوں نے پہلے کھنابل میں سکیورٹی اہلکارپر حملہ کیا اور بعد میں بھاگتے وقت بٹنگو میں بس میں سوار مسافروں کو اپنا نشانہ بنایا،یہ حملہ رات کو 8بج کر 20منٹ پر ہوا،جب یہ بس بالٹال سے جموں لوٹ رہی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ بس گجرات سے آئی تھی،یہ نہ تو امرناتھ یاترا کے سرکاری جتھے کا حصہ تھی اور نہ ہی امرناتھ شرائن میں اس کا رجسٹریشن کیا گیا تھا۔لوٹتے وقت دہشت گردوں نے اروانی میں سی آر پی ایف کیمپ پر بھی فائرنگ کی،سی آر پی ایف کی 2بٹالین موقع پر روانہ ہو گئی ہیں۔وہیں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر اس معاملے پر اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔اس اجلاس کی صدارت این ایس اے اجیت ڈوبھال نے کی۔اس میٹنگ کے بعد ڈوبھال وزیر اعلی نریندر مودی کی رہائش گاہ پہنچے،حملے کو لے کر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔جموں میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اودھم پور سمیت ملک کے کئی حصوں میں سیکورٹی کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں ۔حملے کے بعد اودھم پور میں جموں- سری نگر نیشنل ہائی وے پر سیکورٹی کافی بڑھا دی گئی ہے، انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔وہیں صوبے کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی جائے حادثہ پر پہنچیں اور ہسپتال جاکر زخمیوں کا حال چال دریافت کیا ۔مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم مودی نے ان سے بات کر کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بس کا ٹائر کس طرح پنکچر ہوا، اس کی جانچ ہوگی،حملے کے بعد بھی امرناتھ یاترا جاری ہے۔آج علی الصباح 3بجے امرناتھ یاتریوں کا ایک جتھا روانہ ہو گیا،آج روانہ ہوئے جتھے میں تقریبا 2400لوگ روانہ ہوئے،یہ عقیدت مند 73ٹرینوں سے روانہ ہوئے ہیں۔اس حملے پر وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ امرناتھ یاتریوں پر ہوئے اس بزدلانہ حملے کا درد الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ہر کسی کی جانب سے اس حملے کی سخت مذمت ہونی چاہیے، اس حملے میں مارے گئے تمام لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں میری ہمدردی ہے، زخمیوں کے لیے دعا۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ ہندوستان اس طرح کے بزدلانہ حملوں اور نفرت کے شیطانوں کے آگے جھکنا گا نہیں۔اس حملے کے بعد کشمیر زون کے آئی جی نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں ایس ایس پی کی انٹیلی جنس رپورٹ کا ذکر ہے۔


Share: